نقیب اللہ قتل کیس میں اشتہاری سات ملزمان نے خود کو انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا۔ درخواست ضمانت دائر کردی۔ ملزمان سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد پیش ہوئے۔
نقیب اللہ قتل کیس میں اشتہاری ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں سرینڈر کردیا۔ ملزمان میں سب انسپکٹرامان اللہ مروت اور شعیب شوٹرسمیت سات ملزموں شامل ہیں۔ ملزمان نقیب اللہ قتل کیس میں مقدمے کی ابتدا سے مفرور تھے۔ملزمان کو اے ٹی سی نےاشتہاری قراردیاتھا۔ انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت سولہ نمبر عدالت منتقل کردی۔ ملزمان کو جیل میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ ملزمان سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔رواں سال جنوری میں کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راو انوار سمیت اٹھارہ ملزمان کو بری کردیا تھا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ نقیب اللہ محسود اور دیگر کو تیرہ جنوری دوہزار اٹھارہ کو جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا۔