پیکج کی تیاری سے متعلق آسان کام نہیں تھا مگرٹیم نے اچھا کردار ادا کیا مریم نواز

عرفان علی عرفان علی

پیکج  کی تیاری سے متعلق آسان کام نہیں تھا مگرٹیم نے اچھا کردار ادا کیا مریم نواز

 

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں کہاہےکہ رمضان پیکج سے متعلق  اچھے اقدامات ہوئے ہیں ،

قطاروں میں کھڑے لوگوں کو دیکھ کردکھ  ہوتاتھا،

ہم مستحق  لوگوں کے لیے جو کررہے ہیں ان پر احسان  نہیں ،

پیکج  کی تیاری سے متعلق آسان کام نہیں تھا مگرٹیم نے اچھا کردار ادا کیا

قلیل  مد ت میں موثر انداز میں پروگرام  تیارکیااور عمل بھی ہوا،

 جب انتخابات ہورہے تھے  مجھے فکر  تھی کہ رمضان قریب ہے،

میرا اور  نواز شریف کا ایجنڈا ہے کہ لوگوں کو ریلیف ان کے گھر پر ملے،

 ہم نے اس پروگرام کو  رمضان نگہبان پیکج کا نام دیا ہے،

پنجاب میں سوا 3 کروڑ  لوگوں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر ملے گا،

 پنجاب میں مستحق افراد کے تعین کے لیے کوئی ڈیٹا نہیں تھا،

 ہم نے بی آئی ایس پی اور نادرا کے ڈیٹا کو یکجا کیا ہے،

ڈیٹا میں کچھ غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں ،

2تین ماہ   میں پورے پنجاب میں سروے کروائیں گے،