وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے کو حصے کا زرعی پانی نہیں دیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے الزام لگایا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت نے صوبے کو  حصے کا زرعی پانی نہیں دیا

وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے الزام لگایا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت نے صوبے کو  حصے کا زرعی پانی نہیں دیا۔ منصفانہ تقسیم نا ہوئی   تو سندھ   قحط کی لپیٹ میں آجائےگا۔

ڈزرٹیفکیشن اور قحط سالی سےنمٹنے کے  عالمی دن پر صوبائی وزیر نے کہا کہ پانی کی شدید قلت کی وجہ سے سندھ میں چاول کی بوائی کا موسم تیزی سے ختم ہورہا ہے۔  لاڑکانہ ڈویژن سمیت بدین،ٹھٹہ،سجاول میں چاول کی  بوائی شروع نہیں ہوسکی،، جس کی وجہ سے سندھ میں چاول کے بحران پیدا کا خدشہ ہے۔ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ کو حصے کا پانی نہ ملنے کی وجہ سے آم، کپاس، گنے، چاول سمیت دیگر فصلیں جل چکی ہیں۔کسان زرعی اراضی  کوڑیوں  میں بیچ رہے ہیں،، اور وہاں  رہائشی کالونیاں  بن رہی ہیں۔موجود وفاقی حکومت   سندھ کو پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں ورنہ  صوبہ قحط کی لپیٹ میں آجائےگا