وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ، کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

عدنان اطہر عدنان اطہر

وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ، کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ، کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت


اسلام آباد  — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کوئٹہ میں سیاسی جلسے پر ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔


وزیراعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ رنج و غم کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملے بزدلانہ اور قابلِ مذمت ہیں۔


وزیراعظم نے اس حملے کو بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش قرار دیا اور کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھی جائے گی۔


وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا جلد سراغ لگا کر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔