مصطفیٰ کمال نے کہاہےکہ کراچی کے لوگوں آپ کو جدوجہد کرنا پڑےگی کالا قانون آنے کے بعد ایم کیو ایم تین سال تک حکمرانی کی عیاشیاں کرتے رہے

نزاہت خان نزاہت خان

مصطفیٰ کمال نے کہاہےکہ کراچی کے لوگوں آپ کو جدوجہد کرنا پڑےگی کالا قانون آنے کے بعد ایم کیو ایم تین سال تک حکمرانی کی عیاشیاں کرتے رہے

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال دھرنے کے چوتھے روز نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ پانچ اپریل 2017کو میں نے اور رفقاء نے  سونکات کے ساتھ دھرنا دیا2013 میں ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر بل پاس ہوا۔ ہم نے سب سے پہلے اس قانون کے خلاف اٹھارہ دن تک دھرنا دیا کراچی میں شب خون مارنے پر کوئی پتھر نہیں برسا

چیئر مین پاک سرزمین پارٹی کاکہناتھاکہ ہم نے پانچ سال تک جدوجہد کی اللہ کا کرم ہوا کراچی کے لوگوں اگر تم رات کو حکمرانوں کو بدعائیں دیکر سو جاونگے تو صبح اپ کے گھروں میں پانی نہیں آئے گا

مصطفیٰ کمال نے کہاہےکہ کراچی کے لوگوں آپ کو جدوجہد کرنا پڑےگی کالا قانون آنے کے بعد ایم کیو ایم تین سال تک جکمرانی کی عیاشیاں کرتے رہے گورنر شپ ان کے پاس تھی انہوں نے اپنی وزارتیں نہیں چھوڑی گورنر شپ نہیں چھوڑی ہم نے اٹھارہ دن اس قانون کے خلاف 2017میں اسی پریس کلب پر دھرنا دیا ہم نے اس وقت بھی سولہ نکات سامنے رکھے تھے ہم میئر کے لیے اختیارات مانگ رہے ہیں بیشک وہ رات کو کوکین کی پارٹیاں مانتے ہیں۔چیئر مین پاک سرزمین پارٹی کا کہناتھاکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت جو فنڈ صوبے کو ملتے ہیں وہ پی ایف سی ایوارڈ کے تحت شہری ڈسٹرک تک منتقل نہیں ہورہے ہیں اربوں روپے کا سالانہ فنڈ کہاں جارہا ہے کوئی صوبائی حکومت سے نہیں پوچھ سکتا ایسا کیوں