سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 36جانیں لے لیں


سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 36جانیں لے لیں

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 36جانیں لے لیں۔  مزیدایک ہزار214افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ سندھ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک شہر میں 5ہزار226 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  مہلک وائرس کا شکار ہو کر اب تک صوبے میں6ہزار475 افراد کی جان جاچکی ہے۔ 4لاکھ13ہزار362افراد میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت  کورونا وائرس   سے متاثر  1ہزار253مریضوں کی حالت تشویش ناک اور97وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چو بیس گھنٹے کے دوران682افراد میں کورونا  وائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ  صحت  کے مطابق اب تک شہر میں 5ہزار226 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں جبکہ 2 لاکھ79ہزار836افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

دوسری جانب  شہر میں محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈزسے متعلق  جاری اعدادو شمار کے مطابق  انفیکشس ڈیزیز اسپتال ، ایس آئی یو ٹی،انڈس اسپتال اور ضیاالدین کلفٹن برانچ،لیاقت نیشنل اورپارک لین     میں آئی سی یو بیڈز پر جگہ نہیں۔ آغاخان   میں ایک  ، ڈاو اوجھا کیمپس میں ایک ، اوایم آئی میں ایک ،پٹیل اسپتال میں دو، ضیاالدین  کیماڑی میں دو اورنارتھ  برانچ میں  تین، سول اسپتال میں  تین جناح اسپتال میں  گیارہ ،لیاری جنرل  اسپتال میں  بارہ،ایکسپو فیلڈ آئسولیشن سینٹر میں   پندرہ بیڈز دستیاب  ہیں