کراچی کے قدیم علاقے لیاری میں گینگ وار ختم نہ کی جاسکی۔۔۔بدنام زمانہ گینگسٹر ملا عتیق کو چیل چوک کے قریب فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ،مقتول ایک روز قبل ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا تھا
لیاری میں چیل چوک کے قریب
موٹرسائیکل پر آنےوالے دو ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے عتیق احمد عرف ملاعتیق
نامی شخص کو ہلاک کردیا ،پولیس کے مطابق مقتول ماضی میں بدنام زمانہ گینگسٹر رحمان
ڈکیت کا قریبی ساتھی تھا مگر اس کے گروہ سے علیحدہ ہوگیا تھا ،پولیس نے دعویٰ کیا
کہ مقتول ملا عتیق خود بھی جرائم پیشہ تھا اور ایک ہفتہ قبل ناجائز اسلحہ رکھنے کے
الزام میں گرفتار ہوکر جیل گیا تھا ،مقتول ایک روز قبل ہی ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا ،پولیس کو قتل کے مقام سے نائن
ایم ایم کے سترہ خول بھی ملے ،پولیس نے
واقعہ کو گینگ وار گروپس کی لڑائی کا نتیجہ
قرار دیا ہے