متعلقہ ادارے سوتے رہے۔کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کےفور ،، کے پرانے روٹ پر پڑے پائپ کاٹ کر بھاری مقدار میں لوہا چوری کرلیا گیا۔ پولیس جاگی تو دو ملزم گرفتار۔ گیس سلینڈر اور کٹر قبضے میں لے لئے۔
کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے،، کے فور،، کے پرانے روٹ پر پڑے تعمیراتی سامان کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ دوہزار اٹھارہ میں پرانے ڈیزائن پر کام رکا،، تو چوراسی انچ قطر کے پائپ ویران علاقے میں چھوڑ دیئے گئے۔گزشتہ کئی ماہ سے چور ٹنوں وزنی پائپوں کو گیس کٹر کے ساتھ کاٹ کر لے جاتے رہے۔بعد میں جنگ شاہی پولیس حرکت میں آئی اور دو ملزمان کو گرفتار کر کے پائپ کاٹنے کے لئے لائے گئے گیس سلینڈر اور کٹر قبضےمیں لے لئے۔ واٹر بورڈ حکام کےمطابق کے فور کے پرانے منصوبے کی لاگت پچیس ارب تھی،، جس میں سے چودہ ارب روپے خرچ ہو چکے تھے۔ منصوبے کے نئے ڈیزائن پر اب واپڈا کام کررہی ہے۔کے فور منصوبے کے نئے ڈیزائن پر ایک سو چھبیس ارب روپے کی لاگت آئے گی