سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے جماعت اسلامی کا کام عوام کو گمراہ کرنا ہے

عرفان علی عرفان علی

  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے  جماعت اسلامی کا کام عوام کو گمراہ کرنا ہے


 سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے  جماعت اسلامی کا کام عوام کو گمراہ کرنا ہے۔سندھ میں بلدیاتی نظام اپنی آئینی حدود کے اندر کام کر رہا ہے۔


 شرجیل میمن  نے کہا ہے  لگتا ہے امیر جماعت اسلامی پاکستان  حافظ نعیم اب تک میئر کراچی  نا بن سکنے کے صدمے سے نہیں نکلے ہیں۔ اگر حافظ نعیم کو سندھ کے بلدیاتی نظام سے اتنا ہی مسئلہ ہے،، تو وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی بلدیاتی مسائل پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے۔جماعت اسلامی کو کبھی عوام کے ووٹ سے کراچی کی میئرشپ نہیں ملی۔ان کے دو میئر آمریت کے مرہون منت تھے۔ سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا ہے جماعت والوں کو  اب تعمیری سیاست کرنی چاہئے۔ نفرت پر مبنی بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ نہ  کیا جائے۔