بلوچستان بار کونسل کا 27ویں آئینی ترمیم پر ردعمل، آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان

عرفان علی عرفان علی

بلوچستان بار کونسل کا 27ویں آئینی ترمیم پر ردعمل، آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان

بلوچستان بار کونسل کا 27ویں آئینی ترمیم پر ردعمل، آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل نے 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنا باضابطہ بیان جاری کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے خدوخال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور بار کونسل جلد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔


بلوچستان بار کونسل نے اس موقع پر 26ویں آئینی ترمیم پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ بار کونسل کے مطابق:


"26ویں ترمیم کے بعد جوڈیشری کو ایگزیکٹیو کے کنٹرول میں لایا گیا، جو عدلیہ کی آزادی پر سوالیہ نشان ہے۔"


بیان میں مزید کہا گیا کہ وکلاء تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے بھی 26ویں ترمیم پر شدید تحفظات ظاہر کیے تھے، جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔


بلوچستان بار کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ آئینی ترامیم سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے تاکہ ملک میں عدالتی خودمختاری اور جمہوری اقدار کو برقرار رکھا جا سکے۔