کراچی میں شیر شاہ، سائٹ ایریا کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

عرفان علی عرفان علی

کراچی  میں شیر شاہ، سائٹ ایریا کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی  میں شیر شاہ، سائٹ ایریا کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔اورنگی ٹاؤن بجلی نگر میں بھی دھاگے کے کارخانے  میں  آگ گئی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ دونوں مقامات پر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق شیر شاہ، سائٹ ایریا کی فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع بارہ بجکر تین منٹ پر ملی۔ فائر ٹینڈرز  اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ دوسری جانب  اورنگی ٹاؤن بجلی نگر  میں دھاگے کے کارخانے میں  آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق   آگ کارخانے میں رکھے  جنریٹر میں لگی ۔جنریٹر میں ڈیزل فل ہونے کی وجہ سے آ گ نے شدت اختیار کرلی۔ جنریٹر کا ڈیزل باہر آنے سے آگ گلی اور سڑک تک   پھیل گئی۔  فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں  آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف  ہیں۔