کراچی سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کے ہمراہ موسم گرما میں پانی کی طلب میں متوقع اضافے کے پیشِ نظر دھابیجی فور بے ہائی پوائنٹ بلک لائنز پپری اور ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا دورے کا مقصد شہر کراچی میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا اور تنصیبات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا تھا اس موقع پر حکام کو چیف انجینئر ای اینڈ ایم جمیل انصاری نے پمپنگ اسٹیشنز اور فلٹر پلانٹس جبکہ چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو نے بلک واٹر ٹرانسمیشن سسٹم فور بے ہائی پوائنٹ تا ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی دورے کے دوران سی ای او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما سے قبل مؤثر اقدامات کرتے ہوئے شہر بھر میں پانی کی مسلسل فراہمی اور مزید بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور بلک پمپنگ اسٹیشنز سے مقررہ مقدار میں پانی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا پانی کی ترسیل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس کے علاؤہ تمام مشینری اور پمپس کو ہمہ وقت فعال حالت میں رکھا جائے اور اُن کی بروقت دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے جبکہ چینلز اور اسکرینز کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے سی ای او نے زور دیا کہ پانی کے ضیاع اور چوری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور بلک لائنز کی سخت نگرانی اور دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپناتے ہوئے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انکا مزید کہنا تھا کہ ڈملوٹی کنویں کراچی کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہیں اور ان کا فعال ہونا شہر کو صاف پانی کی فراہمی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے
آخر میں سی ای او نے پرانے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق بحال کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر سپلائی سسٹم کو فعال اور مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے دورے کے دوران چیف انجینئر ای اینڈ ایم جمیل انصاری چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو چیف انجینئر بلک سکندر زرداری قربان مگسی اظھر قاضی اقبال پلیجو عبد الرزاق مگسی اخلاق راجپوت محمد علی پلیجو اور اللہ ڈنو پلیجو موجود تھے ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق حکام نے موسم گرما کی آمد کے پیشِ نظر شہر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم تنصیبات کا دورہ کیا ہے جس کا بنیادی مقصد شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید فعال اور مؤثر بنانا ہے۔