کراچی کے
علا قےبھینس کالونی میں موبائل فون ٹاور اور سہراب گوٹھ میں جھونپڑی میں آگ
لگنے کے واقعات پیش آئے۔۔۔فائر بریگیڈ
نےبروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
بھینس کالونی
میں روڈ نمبر 8 کے قریب واقع عمارت کی بالائی منزل پر لگے موبائل ٹاور میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی
۔۔۔فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا،پولیس
کے مطابق آگ سےجنریٹر اور ٹاور کے آلات کو نقصان پہنچا،دوسری جانب سہراب گوٹھ الآصف
اسکوائر کے قریب بھی جھگی میں آگ کی ا طلاع پر ایک فائر ٹینڈر فوری پہنچا اور
بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ،حکام کے مطابق آتشزدگی کے
واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔