کراچی کے علاقے گارڈن میں فلیٹ میں آگ لگنے سے معمر خاتون جاں بحق،
بہو اور تین پوتیاں زخمی ہوگئیں۔پولیس نے آگ کو
شارٹ سرکٹ کا نتیجہ قرار دے دیا۔
یہ مناظر ہیں گارڈن ایسٹ میں واقع یونیورسل اپارٹمنٹ کے اس فلیٹ کے ،، جس میں آگ بھڑکی تو چند لمحوں میں شدت
اختیار کرتے ہوئےفلیٹ میں رکھی ہر چیز کو خاکستر کر گئی۔
واقعے کے وقت فلیٹ میں موجود معذور معمر خاتون باہر نہ نکل سکی اور
شعلوں کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگئی، جبکہ بہو اور تین پوتیاں زخمی ہوگئیں۔
اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت فلیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پایا،
دعویٰ کیا کہ آگ بجھانے کے لئے فائر ٹینڈر تاخیر سے پہنچا ۔
ہم گھرکے اندرتھے آواز آئی پانی ڈالو اور ہم گھر سے باہر نکلے کوشش
کی پانی ڈالنے کی اور جتنا ہوسکا ہم نے پانی ڈالا کیونکہ فینلی کو باہر نکال لیا
تھا اور اوپر فرسٹ فلور پت بھی آگ لگ گئی تھی جو تالا توڑ کر آگ بجھائی
پولیس کے مطابق فلیٹ میں آتشزدگی کا سبب شارٹ سرکٹ ہوسکتا ہے، آگ نے
پہلی منزل پر واقع فلیٹ کو بھی لپیٹ میں لیا مگر بالائی منزل کا فلیٹ خالی ہونے سے
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔