کراچی میں گرین
لائن بس منصوبے کے لئے اسی بسیں تیاری کے بعد پاکستان روانہ کردی گئی ہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے لئے اسی بسیں تیار ہوگئی ہیں۔ بسوں کو دو بحری جہاز چینی بندرگاہ سے لے کر کراچی بندرگاہ کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کے لئے تیار کی جانے والی بسیں رواں ماہ ہی کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔
