کراچی سائٹ ایریا میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر سمیت دو افراد زخمی۔ تاجر کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ۔دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈی آئی جی ساوتھ کےمطابق سائٹ ایریا کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ گاڑی میں موجود بلڈر سمیت دو افراد زخمی ہوئے، جنہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ سائٹ اے تھانے کی حدود میں پیش آیا۔گاڑی پر چھ سے سات گولیاں فائر کی گئیں۔ ڈی آئی جی ساوتھ کے مطابق بظاہر لگتا ہے بلڈر کو ٹارگٹ کیا گیا۔ گاڑی میں دو ہی افراد سوار تھے اور زخمی تاجر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ تاجر کی گاڑی لیاری ایکسپریس وے سے جونہی بڑا بورڈ کی طرف مڑی ،،،فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ فائرنگ کرولا کار میں سوار تین ملزموں نے کی۔ تاجر کی طرف سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی،، جس پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ واقعہ سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ تحقیقات جار ی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تاجر کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لینے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔