گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

سدرہ عارف سدرہ عارف

 گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ: وحدت کالونی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق


کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں گھریلو ناچاقی پر دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور چار معصوم بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔


پولیس حکام کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم نے آپے سے باہر ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کی بیوی اور چاروں بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اہلخانہ کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے اسی ہتھیار سے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔