کراچی ،عائشہ خان
پاکستان الیکٹرونک میڈیا میں گردش کرتی خبریں کہ حریم شاہ نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے۔

ان دنوں پاکستان کا اہم مسئلہ بنا ہواہے۔تمام چینل اسی دوڑ میں لگے ہیں کہ سب سے پہلے ہم حریم شاہ کی خبر ویڈیو کے ساتھ نشر کریں۔

ٹی وی چینلز کی ہیڈ لائن میں جس انداز میں حریم شاہ کی عروسی لباس میں تصویروں کے ساتھ کھیلا جارہاہے یوں محسوس ہوتاہے کہ ٹی وی چینلز کے پاس شاید کوئی اور خبر اس ملک میں اب رہی ہی نہیں ہے۔

پاکستان میں قندیل بلوچ کے بعد شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک حریم شاہ اسی قسم کے انداز کی وجہ سے اب
جانی پہچانی جاتی ہیں،الیکٹرونک میڈیا کا یہ خاصہ ہے کہ کسی بھی عام شخص کو کیسےخاص
بنایا جاتاہے وہ بخوبی جانتےہیں لیکن اس ملک میں نشر کی جانے والی خبروں کو دیکھ
کر ایسا لگتاہے کہ حریم شاہ ہی اس ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہے باقی بے روزگار ،
مہنگائی ، پس ماندگی تعلیم صحت جیسے مسائل اب چھٹیوں پر ہیں۔