کوئٹہ: پولیس تھانوں کے نام شہدا کے نام سے منسوب، نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ میں صوبائی حکومت نے دو پولیس تھانوں کے نام ان اہلکاروں کے نام سے منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید ہوئے تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، تھانہ خروٹ آباد کا نام تبدیل کر کے پولیس اسٹیشن شہید غنی کر دیا گیا ہے، جبکہ تھانہ سریاب اب شہید محمود الرحمان پولیس اسٹیشن کہلائے گا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دونوں تھانوں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آئی جی پولیس بلوچستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ناموں کی تبدیلی پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
دونوں پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے اور عوام میں ان کی خدمات کو یادگار بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔