سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشید ی کا کہنا ہے احتجاج کی بنیاد پر عوام کو پریشان کرنا ٹھیک نہیں

عدنان اطہر عدنان اطہر

 سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی  خورشید ی کا کہنا ہے  احتجاج کی بنیاد پر عوام کو پریشان کرنا ٹھیک نہیں


سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی  خورشید ی کا کہنا ہے  احتجاج کی بنیاد پر عوام کو پریشان کرنا ٹھیک نہیں۔ کراچی کے شہریوں نے نو دن  تک  بہت تکلیف اٹھائی۔  دیکھنا ہوگا کہیں  شہر میں  دوبارہ فرقہ  وارانہ کشیدگی  پیدا  کرنے  کی  کوشش تو نہیں ہورہی ۔

 سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی  خورشید ی کا کہنا ہے  احتجاج ہر شہری کا حق ہے، لیکن حکومتی رٹ چیلنج نہیں کی جاسکتی۔ کراچی کے شہری نو دن پریشان رہے۔

رہنما ایم کیوایم نے پریس کانفرنس میں کہا   ضلع کرم میں حالات خراب تھےا ور  صوبے کے وزیراعلی اسلام آباد پر چڑھائی کررہے تھے۔اس نااہلی سے کراچی والوں  نے تکلیف اٹھائی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا ایم کیو ایم نے  کراچی  سے فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ہمیں  خدشہ ہے   اس صورتحال میں کوئی تھرڈ پارٹی ملوث ہے۔