کراچی میں اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان رینجرز کےمطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر اورنگی ٹاؤن فرنٹیئر کالونی میں مشترکہ کارروائی کے دوران دو ملزموں کو گرفتار کیا۔
ملزمان ،، اورنگی ٹاؤن اور اطراف میں ڈکیتی، موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزم انتیس دسمبر کو شہری سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے،،
جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی۔
ترجمان رینجرز کےمطابق دورانِ تفتیش ملزموں نے کنواری کالونی، ماربل فیکٹری ایریا اور قطر اسپتال روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔