یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ، نجی این جی او سندھ حکومت کے محکمہ ویمن ڈیولپمنٹ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں صنفی بنیاد پر تشددکے عنوان سے سولہ روزہ مہم کا آغاز کردیا
صنفی بنیادپرتشددکی روک تھام اور آگاہی فراہم کرنےسولہ روزہ مہم کاآغازہوگیا۔
افتتاحی تقریب میں سندھ اسمبلی کی عمارت نارنجی رنگ کی روشنی سے جگمگا اٹھی ۔
تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے محکمہ ویمن ڈیولپمنٹ شہلا رضا کا کہنا تھاکہ پورا سال اس حوالےسے وہ اور ان کا محکمہ کام کرتا ہے۔
لیکن اس مہم کے دوران وہ خواتین جو تقریبات میں شرکت نہیں کرپاتیں ان تک آگاہی پہنچائیں گے۔
چیئرپرسن کمیشن آن دا اسٹیٹس آف ویمن نزہت شیریں نے کہا کہ یہ عالمی مہم ہے اور پاکستان اس سے جڑ چکا ہے ۔
جب تک تمام محکمے ملکر اس حوالےسے کام نہیں کریں گے عورتوں سے متعلق مسائل کا ادراک نہیں ہوسکےگا
مقررین نے خطاب میں کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں ملٹی سیکٹورل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے ۔
جو رسپانس میکنزم کو بہتر بنانے کے لیےتمام محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا کام کررہی ہے۔