سونے کی قیمت میں دس روز میں ہوش رُبا اضافہ۔
سونے کی فی تولہ قیمت تیرہ روز میں تیرہ ہزار دوسوروپے اضافے سے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 74ہزار9سوروپےپر پہنچ گئی۔
دس گرام سونے کی قیمت11ہزار317روپے بڑھ کر ایک لاکھ 49ہزار948روپے ہوگئی۔ ماہرین کہتے ہیں سونے میں مسلسل سرمایہ کاری قیمت میں اضافے کی وجہ ہے،، اور یہ رجحان جاری رہےگا ۔
2دسمبرکوسونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے اضافہ ،3دسمبرکودوسوروپے کمی، 5دسمبرکو سات سو روپے اور 6دسمبر کو سو روپے کمی ہوئی۔ پھر سونے نے اڑان بھری۔
7دسمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 250روپے اضافہ،8دسمبر کو 2ہزار250روپے ،9دسمبر کو سات سو روپے ،10دسمبر کو دوسوروپے اور12دسمبر کو 2ہزار 350روپے اضافہ ہوا۔
اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور 13 دسمبر کو سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے ، 15 دسمبر کو5سوروپے ، 16 دسمبر کو5سوروپے ، 17دسمبر کو 8سو روپے اور 19 دسمبر کو 22سو روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2دسمبر کو 643روپے اضافہ ،3دسمبر کو 172روپے کمی ، 5دسمبر کو 601روپے اور 6دسمبر کو86روپے کی کمی ہوئی۔
پھر اضافے کا رجحان شروع ہوا۔سات دسمبر کو دس گرام سونے کی قیمت میں دوسوچودہ روپے اضافہ، 8دسمبر کو ایک ہزار 929روپے ،9دسمبر کو 6سوروپے ،دس دسمبر کو 171روپے اور 12دسمبر کو 2ہزار16روپے اضافہ ہوا۔ یہ سلسلہ جاری رہا اور 13 دسمبر کو ایک ہزار 714 ، 15 دسمبر کو 429 ، 16 دسمبر کو 428 روپے ، 17دسمبر کو686 روپے اور 19 دسمبر کو18سو86روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند نے سونے کی بڑھتی قیمت کو اس انڈسٹری میں غیرمعمولی سرمایہ کاری کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
کہتے ہیں عالمی منڈی میں سونے کی طلب میں اضافہ بھی ،،، قیمتوں میں اضافے کی وجہ بڑی وجہ ہے ۔