کراچی گلستان جوہر میں
خاتون پر تشدد کے کیس میں ملو ث گارڈکو تیرہ اگست تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی
عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی
افسر نے ملزم کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے ملزم کو تیرہ اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کردیا۔
آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے
بعد کراچی پولیس چیف نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ
شارع فیصل میں درج ہے