کراچی میں کاروباری سرگرمیاں رات نوبجےبندکاحکم نامہ

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں کاروباری سرگرمیاں رات نوبجےبندکاحکم نامہ

کراچی میں کاروباری سرگرمیاں رات نوبجےبندکاحکم نامہ محکمہ داخلہ سندھ نےعیدالاضحیٰ کی مناسبت سے دس جولائی تک موخرکردیا۔

دکاندارکہتے ہیں حکومتی فیصلے سےعارضی طورپرریلیف ملےگا۔

کراچی سمیت سندھ بھرمیں کاروباری سرگرمیاں اب رات گئے تک جاری رہینگی۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے رات نوکاروباربندکرحکم نامہ عارضی طورپرعیدالاضحیٰ تک موخرکردیا۔

نئےحکم نامےپردکانداروں کاکہناہےحکومتی احکامات کی پابندی کرکےبھی لوڈشیڈنگ کاسامناتھا۔

عارضی طورپرکیےگئےفیصلےپربھی شکرگزارہیں۔

حکومتی پابندی ختم ہونےکےبعد شہرکی فوڈ اسٹریٹ پرایک بارپھر رونقیں لوٹ آئی ہیں۔

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل ہفتہ وارتعطیل پرشہریوں کی بڑی تعدادنےکھانےپینےکےمقامات کارخ کیا۔