ایک عہد تمام ہوا۔ لوگوں کو ہنسانے والا ،،،، بچھڑ کر انہیں رلا گیا۔

صبانور صبانور

ایک عہد تمام ہوا۔ لوگوں کو  ہنسانے والا ،،،،   بچھڑ کر انہیں رلا گیا۔

 

ایک عہد تمام ہوا۔ لوگوں کو  ہنسانے والا ،،،،   بچھڑ کر انہیں رلا گیا۔ عظیم فنکار عمر شریف  کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطہ میں  سپرد خاک ۔ نماز جناز ہ میں  نامو ر شخصیات اور  عوام کا ہجوم امڈ آیا۔ 

فن کی دنیا کا درخشاں ستارہ  آب و تاب سے چمکنے کے بعد   ڈوب  گیا۔شہنائے ظرافت  عمر شریف  کا سفر آخرت  بھی  ا ن  کی  زندگی کی طرح  مثالی تھا۔

عظیم فنکار   کی میت کو گلشن اقبال میں ان کی رہائش گاہ سے  ایمبولنس میں  کلفٹن کے عمر شریف اسٹیڈیم منتقل کیا گیا،، تو ایک ہجوم ساتھ تھا۔

جناز ہ گاہ میں معروف سیاسی وحکومتی شخصیات، مرحوم کے اہلخانہ  اور ساتھی فنکاروں کے علاوہ مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

نماز جناز ہ کی ادائیگی  کے بعد میت کو  عبداللہ شاہ غازی مزار لے جایا گیا۔

عظیم فنکار کو   محدود افراد کی موجودگی میں لحد میں اتار گیا۔یوں زندگی  بھر لوگوں کو ہنسانے والا اپنی جدائی کا غم دے کر انہیں رلاگیا۔