بلوچستان میں پسنی سے دو ہزار کلو چرس اور ،اوتھل سے ساڑھے تین ہزار کلو اسمگل شدہ چھالیہ قبضے میں لے لی گئی

عرفان علی عرفان علی

 بلوچستان میں پسنی سے دو ہزار کلو چرس اور  ،اوتھل سے ساڑھے تین ہزار کلو  اسمگل شدہ  چھالیہ قبضے میں لے لی گئی


بلوچستان میں پسنی سے دو ہزار کلو چرس اور  ،اوتھل سے ساڑھے تین ہزار کلو  اسمگل شدہ  چھالیہ قبضے میں لے لی گئی  ۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق   کوسٹ گارڈز کے عملے نے  پسنی میں سرچ  آپریشن کے دوران دوہزار کلو سے زائد چرس کے ایک سو ستاسی پیکٹ قبضے میں لے لئے۔

عالمی مارکیٹ میں پکڑی  گئی منشیات کی مالیت  تین کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر  کے لگ بھگ ہے۔

خدشہ ہے  یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔

اوتھل چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران  کوئٹہ سے کراچی آ نے والی مسافر بس سے  ساڑھے تین ہزار کلو سے زائد اسمگل شدہ  چھالیہ برآمد ہوئی۔

نان کسٹم پیڈ چھالیہ کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔