انٹربینک میں ڈالر دو پیسے سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں سات سو روپے کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک
کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر دو پیسے
سستا ہوکر ایک سو اکہتر روپے اٹھارہ پیسے کا ہوگیا۔ سونے کی قیمت میں آج کمی دیکھی
گئی۔ فی تولہ سونا سات سو روپے کمی کے بعد
ایک لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونا چھ سو روپے کمی کے بعد ایک لاکھ چودہ ہزار تئیس روپے کا ہوگیا۔کل سونے نے اونچی اڑان بھری تھی اور تیئس سو روپے اضافے کے بعد ایک
لاکھ انیس ہزار روپےکا ہوگیا تھا۔