نوشکی کی رحیمیہ بلوچ اور ریحانہ بلوچ نے حکومت بلوچستان سے تحفظ کی اپیل کردی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

نوشکی کی رحیمیہ بلوچ  اور ریحانہ بلوچ نے حکومت بلوچستان سے تحفظ کی اپیل کردی

نوشکی تاڑیز کلی محمد یوسف بادینی کے رہائشی خواتین رحیمیہ بلوچ ریحانہ بلوچ ا ور آدم خان بادینی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے مبینہ  الزام لگایا  ہےکہ ممتاز دین بڑیچ نے مل اڈہ میں انکی ویڈیو بنائی بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور دھمکی دی ہےکہ  اگر آپ ملنے نہیں آئی تو آپ کی ویڈیو وائرل کرونگا

 

انکا کہناتھاکہ جیسے ہی ہم نے ان کے خلاف آواز اٹھائی اور اس کی اس حرکت کے بارے میں اپنے گھر والوں کو آگاہ کیا تو انہوں نے پولیس کی مدد سے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا میرے بھائیوں سمیت ہمارے گھر آئے مہمانوں کو گرفتار کیاہے ۔بلوچ روایات کے خلاف چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیاہے۔

ان کا کہناتھا کہ ہم حکومت بلوچستان سے تحفظ اور انصاف کی اپیل کرتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کورکمانڈر چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنر رخشان ڈویژن سے اپیل کرتے ہیں ہمیں انصاف دلایا جائے ا ور میرے بھائیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ا ور اس کیس ملوث افراد کے خلاف قانون کے  مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔