کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو آج دس سے بارہ میٹر تک گھسیٹا گیا


کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو آج  دس سے بارہ میٹر تک گھسیٹا گیا

کراچی،عدنان اطہر 

 

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو آج  دس سے بارہ میٹر تک گھسیٹا گیا،،لیکن تیز ہوا کے سبب جہاز سے بندھے  تین رسے ٹوٹ گئے۔ آپریشن ملتوی کرنا پڑا،،، جس کے اب چھ یا آٹھ ستمبر کو  ہونے کا امکان  ہے۔

کراچی کے ساحل سی ویو  پر بحری جہاز  ہینگ ٹینگ سیون سیون کو پھنسے ایک ماہ  پانچ دن گزر گئے۔ رواں ہفتے جہاز کو نکالنے کی کوشش  کے چوتھے روز جہاز کو دس سےبارہ میٹرتک گھسیٹاگیا۔اسی دوران جہاز پربندھے تین رسے تیزہوا کے دباوکی وجہ سے  ٹوٹ گئے،، اور جہازنے ایک بارپھرپرانی پوزیشن کی جانب رخ موڑلیا۔بحری جہازکے مرکزی حصے میں  دائیں اور بائیں جانب  دوا ور  ٹیل پر ایک رسہ  سپورٹ کے لئے باندھا گیا تھا۔موضوع وقت ختم،کم لہریں اوررسے ٹوٹنےکی وجہ آپریشن ملتوی کردیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق چھ ستمبرکےبعد سمندرمیں بلندلہریں  ہوسکتی ہیں۔ اس لئے جہازکونکالنےکےلیےآپریشن چھ یا آٹھ ستمبرکوشروع ہونےکاامکان ہے۔