نواب شاہ کی تحصیل سکرنڈ دریائے سندھ کچے کے علاقے ماڑی جلبانی میں سی ٹی ڈی حیدرآباد کا خفیہ اطلاع پر ملزم رجب جلبانی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ،
کارروائی کےدوران مشتعل افراد اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان دوبدو فاٸرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد سمیت قانون نافذ کرنے والےاداروں کے تین اہلکار زخمی ہوگئے
ایس ایس پی نواب شاہ حیدر رضا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے کی اطلاع پر ملزم کی گرفتاری کے لئے سی ٹی ڈی اہلکارکچے کےعلاقے ماڑی جلبانی گاٶں پہنچے
،مکینوں نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی، قانون فانذ کرنے والے اہلکاروں کی جوابی فاٸرنگ میں 25 سالہ نظام دین ولد اللہ داد، 30 سالہ سجاول ولد علی حسن جلبانی، 22سالہ نہار ولد شھمیرخان20 سالہ اکن ولد اللہ داد جاں بحق ہوگئے،
ورثإ نے جاں بحق افراد کی لاشیں قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا جس سے پنجاب اور سندھ آنے والی گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،
مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، ماڑی جلبانی واقعے کے چند زخمیوں کو نواب شاہ پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیاہے
جن میں امام دین ولد اللہ داد جلبانی ، سارنگ ولد میاں داد، اللہ داد ولد محمد صدیق شامل ہیں حالات کشیدہ ہونے پرسی ٹی ڈی حکام ٹیم کے ہمراہ ملزم رجب جلبانی کی گرفتاری کے بغیر واپس چلے گئے
ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اورپولیس کا سکرند میں مشترکہ آپریشن، کیاگیا آپریشن خفیہ ادارے کی اطلاع پر کیا گیا، رینجرز اور پولیس کی جانب سے شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کے موجودگی کی اطلاع آپریشن کیا گیا، ہائی ویلیو ملزمان کے پاس دھماکا خیز مواد اور اسلحہ موجودگی کی اطلاع تھی رینجرز اور پولیس کو دیکھتے ہی شرپسند عناصر نے حملہ کردیا، حملےکے نتیجے میں رینجرز کے چار جوان زخمی، پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک، نگران وزیرداخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نوازنے کہاہےکہ سکرنڈ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا خفیہ اطلاع پر آپریشن کیاگیا فائرنگ کے تبادلے میں4اہلکار زخمی ہوئےہیں، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد مارے گئے ،