اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی عدالتی حکم پر والد اسد خٹک سے ملاقات۔
وکیل نے یقین دہانی کرادی کہہ جب عدالت حکم دے گی والد سے بچوں کی ملاقات کرائی جائے گی۔
اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان بچوں کی حوالگی کا معاملہ۔فیملی کورٹ کے بچوں کو پیش کرنے کے حکم کے خلاف وینا ملک کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
عدالتی حکم پر وینا ملک دونوں بچوں کو عدالت لے آئیں ۔
دوران سماعت اسد خٹک کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں خوف ہے کہ ویناملک بچوں کولے کر ملک سے باہرچلائی جائیں گی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے بچوں سے ملاقات کرنا والد کا حق ہے۔
ویناملک کے وکیل نے یقین دلایا کہ جب عدالت حکم دے گی والد سے بچوں کی ملاقات کرائی جائے گی۔
عدالتی حکم پر والد اسد خٹک سے بچوں کی دو گھنٹے کی ملاقات کرائی گئی۔
بعد میں بچوں کو لے کر وینا ملک روانہ ہوگئی۔ عدالت نے سماعت نو دسمبر تک ملتوی کردی۔
اسد خٹک کاسٹی کورٹ فیملی عدالت میں بچوں کی حوالگی کا کیس چل رہاہے۔