کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک دوست نے دوسرےدوست کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ، قاتل اور مقتول ایک ہی مکان مین رہائش پذیر تھے،قاتل فرار ہوتے ہوئے مقتول کا موبائل فون بھی لے گیا
فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی، جسے اس کے دوست عامر نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی ملیر عبد الخالق پیرزادہ کے مطابق مقتول اور ملزم ایک ہی کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھے۔ پولیس نے قتل کی واردات سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے دوسری جانب اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13-ایچ میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں سمیع نامی شخص زخمی ہوگیا۔ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔۔