خواتین کسی سے کم نہیں

عرفان علی عرفان علی

 خواتین کسی سے کم نہیں

اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی کے متعدد پٹرول پمپس انتظامیہ کی جانب سے  خواتین کو ملازمت کےمواقع فراہم کئے جارہے ہیں 

کراچی کے متعدد پیٹرول پمپس پر اب خواتین بھی کام کرتی دیکھی جاسکتی ہے جسے خوش آئند اقدام قرار دیا جارہاہے۔

 

پٹرول پمپس پر شروع ہونے والا یہ اقدام ایک رجحان بن چکا ہے اور مزید سے مزید خواتین اس یا اس سے ملتی جلتی انڈسٹریز کا حصہ بن رہی ہیں۔

پٹرول پمپس پر کام کرنے والی خواتین معاشی تنگ دستی کا شکار ہوتی ہیں، وہ زیادہ تعلیم یافتہ تو نہیں ہوتی اس لئے انکے پاس بیوٹی پارلرز یا میک اپ اسٹورز پر کام کرنے کے علاوہ دیگر آپشنز نہیں ہوتے کیونکہ ان جگہوں پر زیادہ تعلیم کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم اب ان کے لئے ایک نیا در کھل گیا ہے۔

جس کی واضح مثال شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرل پمپس کی ہے۔جہاں پر ہمیں اب خواتین کام کرتی دیکھائی دیتی  ہیں۔