وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبے بھر میں قائم سٹروک مینجمنٹ پروگرام فالج کے مریضوں کے لئے نئی زندگی کی نوید بن گیا ہے،
جس کے نتیجے میں ایک سال کے دوران 700 سے زائد مریض صحت یاب ہوئے؛ لاہور کی 70 سالہ شریفہ بی بی بروقت سروسز ہسپتال پہنچنے پر چند گھنٹوں میں صحت یاب ہوئیں اور وزیراعلیٰ کو دعائیں دیں، کیونکہ ان کی ہدایت پر مریضوں کو تین لاکھ روپے مالیت کا "ٹی این کے" انجکشن بالکل مفت فراہم کیا جاتا ہے؛ پنجاب بھر میں 14 مراکز بشمول لاہور، ملتان، رحیم یار خان، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، ڈی جی خان اور لیہ میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم ہیں اور وزیراعلیٰ نے اس دائرہ کار کو مزید اضلاع تک وسیع کرنے کی ہدایت دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کی صحت ہماری ذمہ داری ہے اور اگر مریض چار گھنٹے کے اندر ہسپتال پہنچ جائے تو نہ صرف زندگی بچائی جا سکتی ہے بلکہ عمر بھر کی معذوری سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔