کراچی شاہ لطیف ٹاون میں فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی ننھی
ارمین کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک
کردیا گیا۔۔بچی کو سر میں لگنے والی گولی کا موت کا سبب بنی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم
رپورٹ بھی سامنے آگئی۔
ہنستی، مسکراتی۔۔۔۔شرارتیں
کرتی ننھی ارمین سب کو روتا چھوڑ گئی
کراچی میں بڑھتا اسٹریٹ کرائم کا ناسور پھول جیسی ارمین کو خون میں
نہلاگیا۔۔۔
والدین اور بہن بھائیوں کی لاڈلی ارمین،،، بڑے بھائی کے ہمراہ والدہ
سے ملنے اسپتال جارہی تھی کہ راستے میں سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکووں کی فائرنگ کی زد
میں آگئی
ننھی ارمین کی لاش جناح اسپتال میں خاتون ایم ایل او کی عدم موجودگی
کے باعث گیارہ گھنٹے تک انتظار کی سولی پر رہی، صبح خاتون ایم ایل او نے پوسٹ
مارٹم کرکے میت لواحقین کو سونپی اور ارمین کی موت کا سبب سر میں۔لگنے والی گولی
کوقرار دیا۔
پولیس نے مارٹ کے منیجر کی
مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
ارمین کی میت گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔۔۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے
بعد ننھی پری کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔