سندھ میں کورونا کے مزید دوہزار چار سو انہتر کیسز رپورٹ

عدنان اطہر عدنان اطہر

سندھ میں کورونا کے مزید دوہزار چار سو انہتر کیسز رپورٹ

سندھ میں کورونا کے مزید دوہزار چار سو انہتر کیسز رپورٹ۔ ایک ہزار چھ سو باون  کا تعلق کراچی سے  ہے۔کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح  چھبیس فیصد سے زائد رہی۔صوبے  میں  اومی کرون  کے مزید  چھبیس کیسز سامنے آگئے۔

سندھ میں کورونا کاپھیلاو تیز تر۔وزیراعلی سندھ  کے مطابق  چوبیس گھنٹے میں سندھ میں کورونا کے مزید دوہزار چار سو انہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک ہزار چھ سو باون  کا تعلق کراچی سے  ہے۔  صوبے میں اب تک   پانچ  لاکھ تینتیس ہزار چوبیس  جبکہ  کراچی میں          سے   تین لاکھ انچاس ہزار دو سو اکیاسی افراد میں کورونا وائر س کی تصدیق ہوئی ہے۔  سندھ میں  کورونا  کے  مزید بیس  مریض انتقال کرگئے۔ مجموعی طور پر  اب تک  سات ہزار سات سو پچاسی افراد کی جان جاچکی ہے۔ اس وقت کورونا  سے متاثر تین سو اکیانوے مریضوں کی حالت تشویشناک اور  چھبیس مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا ہے گزشتہ روز   اومی کرون ویرینٹ کے انتیس   ٹیسٹ کرائے گئے۔ چھبیس نمونوں میں  ویرینٹ  کی تصدیق ہوئی۔ اب تک  صوبے میں اومی کرون کے چھ سو بارہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔  اللہ کے کرم سے اومی کرون سے صوبے میں کوئی موت نہیں ہوئی۔ عوام    احتیاط  برتیں۔محکمہ صحت کے  مطابق   کراچی میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح  چھبیس اعشاریہ تین دو فیصد رہی۔