کراچی میں مون سون بارشوں کا
تیسرا سلسلہ شہر کو پانی پانی کرگیا۔
سڑکیں،
گلی، محلے تالاب بن گئے۔ نالےابل پڑے۔ گھر وںمیں پانی داخل۔
یوسف گوٹھ میں سیلابی صورتحال کے بعد لوگوں کی نقل مکانی۔
شہریوں کو کشتیوں میں محفوظ
مقام پر پہنچایا گیا۔
کورنگی کاز وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
کراچی پھر برساتی پانی میں ڈوب گیا۔
سرجانی ٹاؤن ،یوسف گوٹھ میں سیلابی صورتحال ۔
کشتیوں
اور رینجرز کے ٹرکوں اور موبائل میں شہریوں کی نقل مکانی۔
گلشن حدید میں سومارجوکھیوگوٹھ زیرآب آگیا۔
علاقہ مکین گھروں کی چھتوں
پر چڑھ گئے۔
کورنگی ندی میں پھنسے بزرگ شہری کو ریسکیو کرلیا گیا۔
ہربار کی طرح نارتھ کراچی کا حال بھی بے حال ہے۔
دو
منٹ چورنگی اور پاور ہاوس چورنگی زیر
آب آگئی۔
پاور ہاوس چورنگی اور حیدری
مارکیٹ کے قریب برساتی نالے بھی ابل
پڑے۔
فور کے چورنگی کے قریب جانے والی سڑک دریا میں تبدیل ہوگئی۔
نیو کراچی میں نالہ اسٹاپ روڈ
کے قریب نالہ اوور فلو ہونے سے سڑک کے ایک
ٹر یک پر پانی بھر گیا۔
کورنگی ندی میں طغیانی کے بعد کورنگی کاز وے پر پانی کا بہاو تیز ہے،، اور اسے ٹریفک کے لئےبند کرنا
پڑا۔
اولڈ سٹی ایریا کی صورتحال بھی مختلف نہیں۔لائٹ ہاوس کا نالہ اوور
فلو ہونے سے پانی کے ایم سی ہیڈ آفس میں داخل ہوگیا۔
ایم جناح روڈ پر گھٹنوں گھٹنوں پانی موجود رہاجبکہ سٹی کورٹ کے اطراف بھی
پانی ہی پانی رہا۔
سندھ
اسمبلی اور سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے سڑک پر پانی بھرا ہے۔
کبوتر چورنگی اور آرٹس
کونسل چورنگی پربھی جمع ہوا ۔
صدرزیب
النساء اسٹریٹ ،فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ
،گورنر ہاوس اور ایوان صدر روڈ پر بھی پانی جمع ہوا۔
اسٹیڈیم روڈ ، ڈیفنس فیز ون،
سکس ،اختر کالونی اور دیگر علاقوں کو جانے والی سڑک بھی زیر آب آگئی ۔
واٹر پمپ سے گلبرگ کیفے پیالہ کی جانب سڑک پانی میں ڈوبی
گئی۔
لیاقت آباد سے ناظم آباد
جانے والی سڑک پر انڈرپاس سے نکالا گیا
پانی
برابر سڑک پر ڈال دیا گیا،، جس سے ٹریفک کی
روانی متاثر ہے۔
بچے تالاب بنی سڑک پر ڈبکیاں لگاتےرہے