کراچی میں صحافی اطہر متین کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو گیارہ مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ملزم
کو سخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت لایا گیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی
عدالت میں صحافی اطہر متین کے قتل
کیس میں گرفتار ملزم کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کا چہرہ ڈھانپ
رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم صحافی اطہر متین قتل کیس میں ملوث ہے۔
اس کے دیگر ساتھیوں سے متعلق تفتیش کرنا
ہے۔
عدالت نے ملزم اشرف کو گیارہ
مارچ تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔صحافی
اطہر متین کو اٹھارہ فروری کو کے ڈی اے چورنگی کے قریب گولی مار کر قتل کیا گیا
تھا۔