کراچی میں لاک ڈاون ختم ہوا ،،تو تاجر برادر ی نے سکھ کا سانس لیا ہے


کراچی میں لاک ڈاون ختم ہوا ،،تو تاجر برادر ی  نے سکھ کا سانس لیا ہے

 

 کراچی، عدنان اطہر 

کراچی میں لاک ڈاون ختم ہوا ،،تو تاجر برادر ی  نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ کاروبار چلتا رہے اور زندگی رواں دواں رہے اس کے لئے دکاندار خود بھی ویکسین لگوا رہے ہیں۔

دکانیں،، کاروبار پھر سے کھل گئے ۔ملکی معیشت پھر سے اپنی راہ پر گامزن ہے لیکن اسے جاری رکھنے کے لئے حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے تمام افراد کو ویکسین لگانا ضروری ہے۔

اس بات کا خیال رکھتے ہوئے اہم کاروباری اور تجارتی مراکز میں روزانہ  بڑی تعداد میں دکاندار اور ان کے ملازمین  ویکسین لگواکر ناصرف خود بلکہ اپنے پیاروں کو بھی محفوظ بنا رہے ہیں۔ دکاندار کہتے ہیں کہ ویکسین لگے گی تو کاروبار بھی چلتا رہے گا ۔۔

تاجر برادری  کا کہنا ہے کہ  لاک ڈاون کے دوران  بڑی تعداد میں  دکانداروں نے فراغت کے دنوں میں ویکسین لگوائی ہے جبکہ مختلف مارکیٹوں کی انتظامیہ بھی مارکیٹس میں ویکسین سینٹرز قائم  کرنے کے انتظامات کررہی ہے۔