کراچی،عرفان علی
کراچی کےساحل پرپھنسے بحری
جہازہینگ ٹینگ کا ری فلوٹنگ آپریشن اب
چھ ستمبرکوکیا جائے گا۔ انتظامیہ
کا کہنا ہےکہ اب آپریشن میں کرین شپ دستیاب نہیں ہوگی۔۔
42 روزسےکراچی کےساحل پرپھنسےبحری
جہازہینگ ٹینگ 77 کونکالنےکیلئےاب 6 ستمبرکوری فلوٹنگ آپریشن کا آغازہوگا۔۔ آپریشن
میں حکمت عملی تبدیلی کردی گئی ہے۔ انتظامیہ
کا کہنا ہےکہ اب جہاز کوصرف ٹگ بوٹس کی مدد سےسمندرکی جانب گھسیٹا جائیگا۔۔
اگست کےمہینےمیں ری فلوٹنگ
آپریشن کے4 فیزہوئے،،انتظامیہ کو چاروں فیزمیں جہازکونکالنےمیں کامیابی نہ مل سکی۔۔۔
اگست کےمہینےمیں کےجانیوالےآپریشن میں کرین شپ ٹگ بوٹ کےساتھ تھی۔۔ اس آپریشن میں
کرین شپ دستیاب نہیں ہونگی۔۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ انھیں
امید ہےجہازکوگھسیٹ پرچینل تک منتقل کردیا جائے گا۔