کراچی میں سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن۔


کراچی میں سی ویو پر  پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن۔

کراچی میں سی ویو پر  پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن۔  کرین شپ کو جہاز کے قریب پہنچا دیا گیا۔

ساحل پرپھنسے جہازکی ری فلوٹنگ کا آپریشن صبح  ایک بار پھر شروع کیا گیا تھا۔ سمندرکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرین شپ کو جہاز کےقریب پہنچا دیا گیا  ،،لیکن  لہروں کےدبائو کی وجہ سے ٹگ بوٹ جہاز کے قریب نہیں  پہنچ سکی۔  کرین  شپ کو متوازن رکھنے کےلیے شاول کے ذریعے کرین کے مختلف حصوں کو باندھا گیا ہے۔ جہاز کے کنڈوں پر رسی اور زنجیریں باندھ کر جہاز کو پورٹ کی طرف کھینچا جائےگا۔آپریشن میں  میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی،  کے پی ٹی کی آئل اسپل ریسپورنس   ٹیم اور کے پی ٹی میرین پلوشن کنٹرول ڈپارٹمنٹ بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز سمندر میں طغیانی کےسبب آپریشن کےلیےآنےوالی ٹیموں نےایک گھنٹےسے زائدانتظار کےبعد آپریشن بند کردیا تھا۔  انیس اور بیس  جولائی کی درمیانی شب بحری جہاز ہینگ ٹونگ سیون سیون  سی ویوپرآکرپھنس گیا تھا۔جہاز کا ایک انجن پہلے ہی خراب تھا جبکہ دوسراانجن سمندر میں خراب ہونے پر،،،، جہاز تیزہواؤں سے دھکےکھاتا ہواسی ویوپرآگیا تھا۔