اے این پی کے رہنما عبیداللہ کاسی کے قاتلوں کو ہلاک کرنے کا پولیس نے دعویٰ کردیا


اے این پی کے رہنما عبیداللہ کاسی کے قاتلوں کو ہلاک کرنے کا پولیس نے دعویٰ کردیا


پولیس حکام کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی اے این پی کے مرکزی رہنما عبیداللہ کاسی کے اغوا اور قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو ہلاک کردیاگیاہے۔گزشتہ رات پشین کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ ملزمان ہلاک ہوگئے تھے۔پولیس حکام کا کہناہےکہ انہوں نے پشین میں ملزمان کے کمپائونڈ پر کارروائی کی ، اس دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کچھ ملزمان جاں بحق جبکہ کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ہلاک ملزمان میں محمد حنیف ، شاہد فہدم، جمعہ گل ، محمد اکرم ، اور محمد سلیم شامل ہیں ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کئےگئے ہیں۔

پولیس حکام کےمطابق 6 اگست کو ایک ملزم کو گرفتارکیاگیا تھا جس   سے تفتیش کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا گیا ۔

واضح رہے کہ اے این پی کے رہنما ملک عبیداللہ کاسی کو رواں سال 26 جون کو رات 8 بجے قریب کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک سے اغوا کیاگیا تھا جس کے بعد تاوان رقم کا مطالبہ کیاگیا تھا رقم نہ ملنے پر انکی لاش 5 اگست کو پشین سے ملی تھی۔تاہم پولیس حکام کہناہےکہ مزید تحقیقات جاری ہے اس واقعے میں دیگر ملوث افراد کو بھی کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔