کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے پر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے پر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے پر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ۔

کےالیکٹرک نے  نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی میں کمی کو  وجہ قرار دے دیا۔

روزہ،،،، اوپر سے شدید گرمی۔

ایسے  میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے نے کراچی والوں کی مشکلات بڑھا دیں۔

لیاقت آباد، ایف بی ایریا، ناظم آباد اور بفرزون میں سحری کے اوقات میں بھی بجلی غائب رہنے لگی ہے۔ 

دن کے اوقات میں بھی بجلی کی  آنکھ مچولی جاری رہتی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے  کہ شہر کے  چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھایا گیا ہے۔

لوڈشیڈنگ میں اضافے کا سبب  نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی ترسیل میں کمی  ہے۔

اس وقت نیشنل گرڈ سے قریبا تین سو  میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

گزشتہ رات لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے آئی آئی چندریگر روڈ کو  بلاک کر کے احتجاج کیا تھا۔اس دوران پولیس کے شہری پر تشدد نے مظاہرین کو مزید  مشتعل کردیا تھا۔