پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے مصر اور جاپان کےجہازوں کے ساتھ مشقوں اور کمبائنڈ ٹاسک فورس کے تحت کثیر الملکی انسداد قزاقی آپریشن میں حصہ لیا

عرفان علی عرفان علی

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے مصر اور جاپان کےجہازوں  کے ساتھ مشقوں اور کمبائنڈ ٹاسک فورس  کے تحت کثیر الملکی انسداد قزاقی آپریشن میں حصہ لیا

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے مصر اور جاپان کےجہازوں  کے ساتھ مشقوں اور کمبائنڈ ٹاسک فورس  کے تحت کثیر الملکی انسداد قزاقی آپریشن میں حصہ لیا۔

ترجمان  پاک بحریہ  کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے مصر کا دورہ کیا۔ مصر ی بندرگاہ برنیس‎ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصری بحریہ کے سدرن فلیٹ کمانڈر نے پاکستانی جہاز کا دورہ بھی کیا۔ مصر آمد سے قبل پی این ایس عالمگیر نے جاپانی بحریہ کے جہاز یوگری کے ساتھ دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔ پی این ایس عالمگیر نے کمبائنڈ ٹاسک فورس ون فائیو ون  کے تحت کثیر الملکی انسداد قزاقی آپریشن میری لبریم میں بھی حصہ لیا۔