کراچی میں صبح سویرے دلخراش ٹریفک حادثات۔ کورنگی چمڑا چورنگی اور ملیر مرغی خانہ پل کے قریب ٹریفک حادثات میں شیر خوار بچہ اور بچی جاں بحق ہوگئے۔حادثات میں بچوں کی مائیں زخمی بھی ہوئیں۔۔
ملیر مرغی خانہ پل کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک ماہ کی بچی جاں بحق جبکہ والدہ زخمی ہوگئی،دوسری طرف کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب بھی تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 6ماہ کا بچہ جاں بحق اور والدہ زخمی ہوئی، دونوں حادثات میں معجزانہ طور پر موٹرسائیکل چلانے والے مرد محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق حادثات کا شکار خواتین اور بچوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حادثات کا سبب بننے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو تلاش کیا جارہا ہے۔