کراچی میں یوسف گوٹھ ٹرمینل سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی اسمگل اشیاء برآمدکرلی گئیں

نزاہت خان نزاہت خان

  کراچی میں یوسف گوٹھ ٹرمینل سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی اسمگل اشیاء برآمدکرلی گئیں


 کراچی میں یوسف گوٹھ ٹرمینل سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی اسمگل اشیاء برآمدکرلی گئیں۔


کسٹم حکام نے سندھ رینجرز کے ہمراہ یوسف گوٹھ ٹرمینل پر قائم گوداموں پر  چھاپے کے دوران  اسمگل شدہ سامان  قبضے میں لیا۔ ضبط کردہ سامان  میں اسمگل خشک دودھ،مضر صحت چھالیہ، اجینو موتو،غیر ملکی کپڑا ،کاسمیٹکس،ٹائلز، فوڈ آئٹمز اور  ڈٹرجنٹ پاوڈر شامل ہیں۔  ضبط شدہ سامان گیارہ  ٹرکوں میں گودام منتقل کیا گیا۔