قومی ایکشن پلان 2021 کے تحت مرکزی اپیکس کمیٹی کے تحت صوبائی انفرمیشن کمیٹی کا اجلاس،

عرفان علی عرفان علی

قومی ایکشن پلان 2021 کے تحت مرکزی اپیکس کمیٹی کے تحت صوبائی انفرمیشن کمیٹی کا اجلاس،



کراچی 


سینئر وزیر شرجیل انعام میمن قومی ایکشن پلان 2021 کے تحت مرکزی اپیکس کمیٹی کے تحت صوبائی انفرمیشن کمیٹی کا اجلاس، انفارمیشن ڈومین کے جامع پلان آف ایکشن کی باضابطہ منظوری دے دی گئی


جامع پلان آف ایکشن آر این اے پی سیکریٹریٹ کے ذریعے وفاقی حکومت کو ارسال کرنے کا فیصلہ 


عمل درآمد کی پیش رفت کا سہ ماہی جائزہ لینے اور باقاعدہ رپورٹنگ جاری رکھنے کی بھی منظوری دی گئی 


اجلاس میں آر این اے پی 2021 کے انفارمیشن ڈومین کے تحت صوبائی سطح پر ہونے والی پیش رفت   اور جامع ایکشن پلان کا جائزہ کیا گیا 


الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور آؤٹ ڈور میڈیا کے ذریعے مربوط مہمات چلانے، فلموں اور دستاویزی پروگراموں کے ذریعے قومی بیانیے کو مستحکم کرنے اور "معرکہ ٔ حق" کے بعد دشمن کے بیانیے کا مدلل توڑ کرنے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال


جامع ایکشن پلان میں متحدہ قومی بیانیے کی تشکیل، پاکستانی شناخت اور پیغامِ پاکستان کا فروغ، انتہاپسندی اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا مؤثر جواب، ڈیجیٹل احتساب اور عوامی آگاہی جیسے اقدامات شامل ہیں، شرجیل انعام میمن 


قومی بیانیے کو مضبوط اور مربوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، شرجیل انعام میمن 


سندھ حکومت آر این اے پی 2021 کے تحت اپنی ذمہ داری پوری سنجیدگی سے ادا کر رہی ہے،

انفارمیشن ڈومین میں ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو قابلِ پیمائش اور دیرپا نتائج کے حامل ہوں،  


ایک متحد قومی بیانیہ ہی دشمن کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دے سکتا ہے اور  نئی نسل کو مثبت اور تعمیری سمت فراہم کر سکتا ہے ،  


حکومت سندھ قومی سلامتی، امن و استحکام اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے وفاقی ہدایات کے مطابق بھرپور تعاون جاری رکھے گا،