دادو: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی
دادو: خدا آباد انڈس ہائی وے پر مسافر وین کا ٹائر پھٹنے سے وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کارروائیاں شروع کیں، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر وین کو تحویل میں لے لیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔