کراچی میں بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ جب تک یہ سیلکڈیڈ ہے نہ سندھ ترقی کرے گا نہ پاکستان ترقی کرے گا

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ جب تک یہ سیلکڈیڈ ہے نہ سندھ ترقی کرے گا نہ پاکستان ترقی کرے گا

کراچی میں بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ جب تک یہ سیلکڈیڈ ہے نہ سندھ ترقی کرے گا نہ پاکستان ترقی کرے گا سلیکٹیڈ نے کراچی کے حق پر ڈاکہ مارا ہے ، عوام کے پیٹ پر ڈاکہ مارا ہے بس بہت ہو چکا اب اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قائد عوام نے کہا تھا جمہوریت پر ملک کا نظام چلے گا معشیت چلے گا تو عوام کا پیٹ بھرے گا پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تنخواہ بڑھائی گئی ، حقداروں کو حق ملا، یہ اٹھارویں ترمیم ختم کر رہے ہیں ، این ایف سی نہیں دے رہے ہیں


انکا کہناتھاکہ مراد علی شاہ وسائل نہ ہونے کے باوجود اس شہر اور صوبے کی خدمت کر رہے ہیں بلاول بھٹو نے کہاکہ اگر آپ اس حکومت سے تنگ آگئے ہیں تو وقت آگیا ہے ہم آواز بلند کریں دیکھ لینا جب ہم یہاں سے نکلیں گے تو بنی گالہ سے شور آئے گا


ہم جمہوری ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ کر حکومت پر حملہ کریں گے انہوں نے کہاکہ اگر آپ جہدوجہد کرنے کو تیار ہو تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا تین سالہ حکومت کا حال ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتا دیا ہے


بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ کراچی کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ پر یہاں جمع ہوئے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ اس سفر کا آغاز کراچی سے شروع ہو رہا ہے کراچی منی پاکستان ہے ، یہاں ہر زبان بولنے والا بستا ہے اور ہماری محنت کی وجہ سے ملک کی معشیت چلتی ہے

خطاب سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئر مین بلاول بھٹو زرداری عوام مارچ میں شرکت کے لیےپہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا  بلاول ہاؤس سے مزار قائد روانہ ہونے سے قبل آصفہ بھٹو نے بلاول  بھٹو زرداری کو امام ضامن باندھا۔